May ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستانی فورسز نے کشمیری نوجوان کو گولی ماری، حالات کشیدہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سی آر پی ایف کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان کی ہونے والی موت کے بعد حالات سخت کشیدہ ہو گئے۔

سرینگر سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڈگام کے علاقے کاؤسا بیروا نامی علاقے میں ہندوستان کی سیکورٹی فورس نے ایک کشمیری نوجوان عام شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی. سیکورٹی فورس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لئے غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے اس کشمیری نوجوان کو اس وقت گولی ماری جب وہ سیکورٹی اہلکاروں کے کہنے پر اپنی گاڑی پارک کر رہا تھا، تاہم پولیس ترجمان نے دعوا کیا ہے کہ معراج الدین نامی اس کشمیری کو گاڑی روکنے کو کہا گیا تھا مگر جب اس نے اپنی گاڑی نہیں روکی تو سی آر پی ایف نے اس پر فائر کھول دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے کشمیری نوجوان کا باپ، پولیس محکمے میں ہی سب انسپیکٹر بتایا جاتا ہے۔

 

ٹیگس