May ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے تازہ تصادم میں ایک فوجی اہلکار سمیت تین افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔

سرینگر سے ہمارے نمائندے نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ایک دور افتادہ علاقے گنڈانا کے پوستا پوترا نامی گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد، پولیس اور فوج کے دستوں نے اس گاؤں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات دیر گئے سرچ آپریشن شروع کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے پولیس اور فوج کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی ۔ آخری اطلاع ملنے تک دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا اور تین افراد مارے جا چکے تھے جن میں ایک فوجی اور دو عسکریت پسند بتائے گئے ہیں ۔

ٹیگس