Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن ایک جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں آج منگل کی علی الصبح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والی تصادم آرائی میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا ہے جبکہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور ایک عسکریت پسند کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

قبل ازیں فوج نے پیر کے روز دعوی کیا تھا کہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

ٹیگس