Jun ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں تصادم 4 عسکریت پسند جاں بحق

شوپیاں میں ہونے والے تصادم میں ہندوستان کی سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے پنجورہ نامی علاقے میں آج پیر کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں چار عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ہندوستان کی سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے عسکریت پسندوں کی تاحال شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران کشمیر میں 15 سے زائد عسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔

ٹیگس