Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • جموں و کشمیر میں تصادم، پانچ عسکری پسند مارے گئے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تازہ جھڑپ میں پانچ مسلح علیحدگی پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

سرینگر سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ بدھ کو علی الصبح جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے سنگھو ہندہامہ نامی علاقے میں عسکریت پسندوں اور ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم میں پانچ عسکریت پسند مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو اس آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی دستیاب ہوا ہے۔
سرینگر میں ہندوستان کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجود گی کی اطلاع ملنے پر رات میں دو بجے کے قریب علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کیا گیا۔ اس آپریشن میں کشمیر پولیس، راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کے دستوں نے حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کے دوران بعض رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
خبر ہے کہ آپریشن کے بعد ضلع شوپیاں میں موبائل انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی گئی اور حساس جگہوں میں سیکورٹی دستوں کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

 

ٹیگس