Jun ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور چین کی سرحد پر فوجی جھڑپ، 20 فوجی ہلاک

ہند چین سرحد پر جھڑپ میں 20 ہندوستانی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان اور چین کے درمیان مشرقی لداخ کے لائن آف ایکچول کنٹرول پر وادیٗ گلوان میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 20 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مارے جانے والے ہندوستانی فوجیوں میں ایک افسر بھی شامل ہے۔ جبکہ چین کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔

ہندوستانی فوج نے پیر کے دن ایک بیان جاری کر کے اس جھڑپ کی تصدیق کر دی ہے۔ ہندوستانی فوج کے اس بیان کے مطابق جھڑپ دونوں ملکوں کی افواج کے اپنی اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنے کے عمل کے دوران ہوئی۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں ایک میٹنگ میں ہند چین سرحد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ میں ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے علاوہ دیگر اعلی فوجی عہدیداروں نے شرکت کی۔

دوسری جانب چین کا ابھی تک اس حوالے سے سرکاری رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ٹیگس