Jun ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب

یہ آٹھواں موقع ہے جب ہندوستان کو یو این ایس سی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کو آج بروز جمعرات 2021 اور 2022 کے لئے ایشیاء پیسیفک زمرے سے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا غیر مستقل ممبر منتخب کر لیا گیا۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب نے ٹویٹ کیا ہے کہ ممبر ممالک نے بھاری حمایت کے ساتھ 2021 اور 2022 کی مدت کے لئے سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست پر ہندوستان کا انتخاب کیا ہے۔ ہندوستان کو 192 ووٹوں میں سے 184 ووٹ حاصل ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہندوستان 1951-1950 ، 1968-1967 ، 1973-1972 ، 1978-1977 ، 1985-1984 ، 1992-1991 اور حال ہی میں 2012-2011 میں کونسل کے غیر مستقل ممبر کے طور پر منتخب ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 ارکان ہیں۔ ان میں سے پانچ مستقل اور 10 غیر مستقل ممبر ہیں۔

مستقل اراکین میں امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس اور چین شامل ہیں ۔

ٹیگس