Jun ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ایوان بالا راجیہ سبھا کی 19 سیٹوں کیلئے ووٹنگ

ہندوستان کی 8 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 19 سیٹوں پرآج جمعہ کو ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

ہندوستان کی 8 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 19 سیٹوں پر آج جمعہ کو الیکشن ہورہے ہیں جو صبح 9 بجے سے شروع ہوکر دوپہر چار بجے تک جاری رہے گی اور جمعہ کی شام میں سبھی 19 سیٹوں کیلئے ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔

گجرات، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے 18 سیٹوں پر الیکشن کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ بعد میں الیکشن کمیشن نے کرناٹک سے چار سیٹوں اور میزورم و اروناچل پردیش سے ایک ایک سیٹ کیلئے الیکشن کا اعلان کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے خاص انتظامات کئے ہیں۔

راجیہ سبھا کی 19 سیٹوں میں آندھرا پردیش اور گجرات میں چار چار، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں تین تین ، جھارکھنڈ میں دو اور منی پور ، میروزم اور میگھالیہ میں ایک ایک سیٹ پر انتخابات ہوں گے ۔  منی پور میں حکمراں اتحاد کے نو اراکین کے استعفی کی وجہ سے وہاں الیکشن دلچسپ ہونے کا امکان ہے ۔

کرناٹک میں چار سیٹوں پر سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا، کانگریس کے سینئر لیڈر ملک ارجن کھڑگے، بی جے پی کے ارنا کڈاڈی اور اشوک گستی کو پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا جا چکا ہے۔ اروناچل پردیش سے راجیہ سبھا کی واحد سیٹ سے بی جے پی امیدوار نبام ریبیا کی بلا مقابلہ جیت کا اعلان کیا جا چکا ہے ۔

ٹیگس