Jun ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں 8 عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی دو الگ الگ جھڑپوں میں 8 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ضلع شوپیاں کے بنڈ پاوا امام صاحب علاقہ میں جمعرات کی دوپہر سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین شروع ہونے والی جھڑپ آج جمعہ کی صبح 5 عسکریت پسندوں کے مارے جانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جبکہ ضلع پلوامہ کے میج پانپور میں جمعرات کی صبح طرفین کے درمیان شروع ہونے والا تصادم میں 3 عسکریت پسندوں کے جاں بحق ہونے پر ختم ہوا۔

دریں اثنا سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان راجیش کالیا نے شوپیاں کے بنڈپاوا میں 5 عسکریت پسندوں اور میج پانپور میں 3 عسکریت پسندوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 8 عسکریت پسندوں کے جاں بحق ہونے کے ساتھ وادی کشمیر میں رواں سال کے دوران اب تک 102 عسکریت پسند مارے گئے ہیں جبکہ وادی میں 20 مارچ سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 72 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے ہیں۔

ٹیگس