ہندوستان، بہار انتخابات میں آر جے ڈی اور این ڈی اے کے مقابل اتحاد
ہندوستان کے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی اور این ڈی اے کا ایک مضبوط متبادل دینے کے لئے نیا اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
بی جے پی پارٹی کی سیاست سے سبکدوش ہونے والے ہندوستان کے سابق وزیر یشونت سنہا نے ہفتہ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ غیر آر جے ڈی اور غیر این ڈی اے کے خلاف ان کا اتحاد مضبوط متبادل پیش کرے گا۔
اس موقع پر سابق مرکزی وزیر ناگمانی، دیویندر یادو، بہار کے سابق وزیر نریندر سنگھ اور محترمہ رینو کشواہا، سابق ممبر پارلیمنٹ ارون کمار، لوک جن شکتی پارٹی کے ستیانند شرما اور جن تانترک وکاس پارٹی کے انیل کمار بھی یشونت سنہا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں موجود تھے۔
یشونت سنہا نے کہا کہ ان کے اتحاد کا نعرہ ہے ’’اس بار بہار بدلیں‘‘۔ یشونت سنہا نے کہا کہ آر جے ڈی اور این ڈی اے کو بہار کے عوام نے پندرہ سال کام کرنے کا موقع فراہم کیا لیکن وہ دونوں اپنے انتخابی منشور میں کیے گئے کسی بھی وعدے پر عمل کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کے لئے ریاست کی تصویر بدلنے کے لئے پندرہ سال کا دور حکومت کافی ہے۔