Jul ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے صورتحال ابتر، ہلاکتیں 18 ہزار

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی ابتر حالت کے دوران انفیکشن کے 19148 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں ۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا وبا کی ابتر حالت کے دوران انیس ہزار ایک سو اڑتالیس نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد چھے لاکھ چار ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے انیس ہزار ایک سو اڑتالیس نئے معاملوں کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر چھے لاکھ چار ہزار چھے سو اکتالیس ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار سو چونتیس افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد سترہ ہزار آٹھ سو چونتیس ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران گیارہ ہزار آٹھ سو اکیاسی مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے، اس طرح صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تین لاکھ انسٹھ ہزار آٹھ سو ساٹھ ہو گئی ہے۔

ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے دو لاکھ چھبیس ہزار نو سو سینتالیس کیسز فعال ہیں۔کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست مہاراشٹرا میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے پانچ ہزار پانچ سو سینتیس کیس ریکارڈ ہوئے اور ایک سو اٹھانوے افراد کی موت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ اسی ہزار، دو سو اٹھانوے اور مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہزار ترپن ہوگئی ہے۔ انفیکشن کے معاملے میں ملک میں دوسرے نمبر پر پہنچنے والی ریاست تمل ناڈو میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے تین ہزار آٹھ سو بیاسی نئے معاملے آنے سے متاثرین کی تعداد نو لاکھ چالیس ہزار انچاس ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں اموات کی تعداد ترسٹھ افراد سے بڑھ کر ایک ہزار دو سو چونسٹھ ہوگئی ہے۔ ریاست میں باون ہزار نو سو چھبیس افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ادھر ریاست دہلی کی صورت حال بھی بدستور خطرناک بنی ہوئی ہے جہاں کورونا وائرس میں مبتلا اور مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 57 ہزار 841 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 959 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 60 لاکھ 28 ہزار 299 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس