Dec ۳۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے یکے بعد دیگرے دو میزائل آزمائے

ہندوستان کی دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او نے آج صبح یکے بعد دیگرے دو میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا-

سحرنیوز/ہندوستان  ہندوستان کی دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے آج تقریبا ساڑھے دس بجے اڈیشہ کے ساحل سے ایک ہی لانچر سے دو میزائلوں کا کامیابی سے سالوو لانچ کیا-

 

ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک کے بعد ایک میزائلوں کے کامیاب تجربے پر کہا کہ میزائلوں کے سالوو لانچ کی کامیاب تکمیل نے ان پر بھروسہ قائم کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یہ میزائل مختلف اہداف کے خلاف متعدد قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مربوط ٹیسٹ رینج ، چاندی پور کے ذریعہ تعینات ٹریکنگ سینسرز کے ذریعہ تصدیق کے مطابق دونوں میزائلوں نے پرواز کے تمام مقاصد مکمل کرلیے۔

دوسری جانب ہندوستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملک کی فوج نے طویل مدتی جنگوں اور سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے گولہ بارود میں خود انحصاری حاصل کرنے میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اب فوج کے زیر استعمال تقریباً دوسو قسم کے گولہ بارود میں سے نوے فیصد سے زیادہ ہندوستان میں تیار کیے جاتے ہیں۔

 

ٹیگس