گینگسٹر وکاس دوبے کا ڈرامائی انکاؤنٹر
کانپور کے خطرناک بدمعاش گینگسٹر وکاس دوبے کو پولیس نے ڈرامائی انکاونٹر میں ہلاک کر دیا ہے۔
گذشتہ ہفتے کانپور کے ایک گاؤں میں آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے گینگسٹر وکاس دوبے کو جمعرات کے روز ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجّین میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد یوپی پولیس اسے لے کر کانپور جارہی تھی کہ راستے میں انکاؤنٹر کے دوران اسے ہلاک کر دیا گیا ہے-
پولیس کا کہنا ہے کہ جس گاڑی میں وکاس دوبے بیٹھا تھا وہ پلٹ گئی اور موقع کا فائدہ اٹھاکر وہ ایک پولیس اہلکار کی پستول چھین کر فرار ہو رہا تھا جس کے بعد پولیس نے اس کو چاروں طرف سے گھیر کر ہلاک کر دیا-
وکاس دوبے کے انکاؤنٹر پر مختلف سیاسی جماعتوں اور صحافیوں نے سنگین سوالات کھڑے کئے ہیں- ان سیاسی جماعتوں اور مختلف حلقوں نے جمعرات کو ہی اس کی گرفتاری کے طریقہ کار سوال کئے تھے اور ان کو خدشہ تھا کہ حکمراں جماعت بی جے پی کے کچھ رہنماؤں سے اس کے تعلقات کو خفیہ رکھنے کی غرض سے اس کو فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا جائے گا-
چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ کسی گاڑی کا کوئی اکسیڈنٹ نہیں ہوا صرف گولیاں چلنے کی ہی آوازیں سنائی دیں- کانگریس اور سماج وادی پارٹی سمیت مختلف جماعتوں نے کہا ہے کہ مجرم کا تو خاتمہ ہو گیا لیکن اس کے جرائم کو تحفظ دینے والوں کا کیا ہو رہا ہے؟
ہندوستان کے صحافیوں نے کہا ہے کہ گینگسٹر کے انکاؤنٹر سے عدالتی سسٹم کا مذاق اڑا گیا ہے۔ جمعرات کی شام ہی وکاس دوبے کو انکاؤنٹر میں ہلاک کر دئے جانے کے اندیشے کے پیش نظر سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی کہ اسکی حفاظت کے لئے کورٹ ضروری ہدایت جاری کرے اور سپریم کورٹ جمعہ کو اس درخواست پر سماعت کرنے والی تھی- بتایا جاتا ہے یوپی کے کئی بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ وکاس دوبے کے قریبی تعلقات تھے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
1: https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
2: https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia
3: https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
5: https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوئن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ