Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • کشمیر لائن آف کنٹرول پر 2 عسکریت پسند مارے گئے

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نوگام سیکٹر میں ہندوستانی فوج نے دعوا کیا ہے کہ اُس نے گھات لگا کر ایک حملہ کیا جس میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ کپوارہ میں ایل او سی کے نوگام سیکٹر میں تعینات فوجیوں نے آج ہفتے کی علی الصبح مشتبہ نقل و حرکت دیکھی جس پر فوجیوں نے فوراً گھات لگایا اور فائرنگ کی۔ نتیجے میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔

ہندوستانی فوج کا دعوا ہے کہ ان کے قبضے سے دو اے کے 47 رائفلیں اور دیگر جنگی ساز و سامان برآمد کیا گیا ہے۔

کرنل راجیش کالیا کا کہنا تھا کہ مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ 

 

ٹیگس