در اندازی کی کوشش ناکام ایک جاں بحق، ہندوستان کا دعوی
کنٹرول لائن پر فائرنگ کی اطلاعات کے بعد ہندوستان کا کہنا ہے کہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔
ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتطام کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں آج جمعرات کے روز سکیورٹی فورسزنے دعوی کیا کہ پاکستان کے زیر انتطام کشمیر سے دہشت گردوں کی دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے ایک مسلح شخص کو ہلاک کردیا جس کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
ہندوستان کا کہنا ہے کہ کیرن سیکٹر میں آج صبح لائن آف کنٹرول پر تین سے چارمسلح افراد کے ایک گروپ کو ہندوستانی سرحد کی طرف گھستے ہوئے دیکھا ۔ خودسپردگی کے لئے للکارنے پر انہوں نے فائرنگ شروع کردی ۔ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی میں فائرنگ کی اور دونوں اطراف سے جھڑپ شروع ہو گئی جس کے دوران ایک مسلح شخص مارا گیا۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ