Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں 3 عسکریت پسند جاں بحق 2 فوجی اہلکار زخمی

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کے لئے سری نگر میں واقع فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کولگام میں آج جمعہ کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں 3 عسکریت پسند جاں بحق جبکہ فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کے لئے فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جموں کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے اورعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بھی کولگام تصادم میں 3 عسکریت پسندوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس