10اگست تک کورونا متاثرین کی تعداد دوگنی ہو سکتی ہے: راہل گاندھی
ہندوستان میں کورونا نے ایک بار پھر ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اورایک دن میں کورونا کے 34 ہزار 956 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج بروز جمعہ ٹوئیٹ کیا کہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ٹھوس قدم اٹھا کر اگر صورتحال میں تبدیلی نہیں لائی گئی تو 10 اگست تک ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر دوگنی ہو جائے گی، لیکن سرکاری سطح پر اس صورتحال میں بہتری کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کی شدت کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 ہزار 956 نئے کیسز کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 3 ہزار 832 تک پہنچ گئی۔ اسکے علاوہ 24 گھنٹوں میں 687 افراد کے جاں بحق ہونے سے مجموعی طور پر 25 ہزار 602 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان دنیا میں کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne