قطر، عمان، سعودی عرب اور مصر کا امریکہ سے ایران پر حملہ نہ کرنے کا مطالبہ
معروف امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق قطر، عمان، سعودی عرب اور مصر نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر حملہ نہ کرے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: سی این این نے خلیج فارس علاقے کے ایک ملک کے اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، کہا ہے کہ قطر، عمان، سعودی عرب اور مصر نے امریکہ سے ایران پر حملہ نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سلامتی اور اقتصادیات سے متعلق خطرات کی بابت انتباہ دیا ہے، ایسے خطرات جو علاقے کے ساتھ ساتھ امریکہ پر بھی اثرانداز ہوسکتے ہیں۔
سی این این نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لئے مذکورہ چار ملکوں، قطر، عمان، سعودی عرب اور مصر کی ثالثی کی بھی خبر دی ہے۔ سی این این نے کہا کہ ان علاقائی اتحادی ممالک، خاص طور سے خلیج فارس علاقے کے کلیدی اتحادی ممالک کی طرف سے، جن کو ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں خاص مقام حاصل ہے، یہ خبر سننا واشنگٹن کے لئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکہ کے بعض دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے، اطلاعات کے مطابق، حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف دھمکی آمیز اور مداخلت پسندانہ بیانات دیئے ہیں لیکن اب جبکہ ایران میں حالات معمول پر آگئے ہیں تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دعووں سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔ ٹرمپ کی یہ پسپائی امریکہ میں ان کے مخالفین اور شدت پسندوں کی برہمی کا سبب بن گئی ہے۔