صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا انتباہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو انتباہ دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش نے غاصب صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو انتباہ دیا ہے کہ اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم انروا کے کارکنوں پر پابندی کا کیس بین الاقوامی فوجداری عدالت کو بھیج دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو کو انتباہ دیا ہے کہ اگر فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کے کارکنوں پر لگائی جانے والی پابندی منسوخ نہ کی گئی تو یہ کیس بین الاقوامی فوجداری عدالت کو بھیج دیا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کے ان اقدامات سے لاتعلق نہیں رہ سکتا جو براہ راست بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہیں۔