ہندوستان میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ساڑھے چار سو بیڈ کے حامل ایک نئے کووڈ-19 اسپتال کا افتتاح کیا ہے۔
ہندوستانی میڈیا نےصحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 48 ہزار661 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 85 ہزار522 ہوگئی ہے اور اس دوران 705 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 32 ہزار63 ہوگئی تاہم کورونا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور36 ہزار145 افراد کے شفا یاب ہونے سے شفا پانے والوں کی تعداد 8 لاکھ4 85 ہزار577 ہوگئی ہے۔
در ایں اثنا نئی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتے کو نئی دہلی کے براڑی میں تعمیر ہونے والے چار سو پچاس بیڈ کے اسپتال کا آن لائن افتتاح کیا۔اس موقع پرکیجریوال نے کہا کہ فی الحال براڑی اسپتال کو چار سو پچاس بیڈ کے ساتھ شروع کیا جارہا ہے مگر مستقبل قریب میں یہاں بیڈ کی تعداد سات سو تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس متاثرین کے علاج کے لئے، براڑی اسپتال کے مزید ساڑھے چار سو بیڈ کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے دہلی کے لوگوں کو علاج میں کافی مدد ملے گی ۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link