Jul ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • ہند نواز کشمیری رہنما سجاد غنی لون کی نظربندی ختم

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ہند نواز سیاسی رہنما سجاد غنی لون کی نظر بندی ختم کر دی گئی ہے۔

سرینگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سیاسی جماعت پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے جمعے کو ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سرانجام پانچ دن کم ایک سال کے بعد انہیں اطلاع دی گئی کہ وہ آزاد ہیں۔ 
قابل ذکر ہے کہ سجاد غنی لون، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے معروف حریت رہنما عبد الغنی لون کے بیٹے ہیں۔ وہ کچھ عرصہ علیحدگی پسند کیمپ میں رہے لیکن پھر ہند نواز سیاسی رہنماؤں میں شامل ہو گئے تھے۔

سجاد غنی لون، محبوبہ مفتی کی قیادت میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں، کشمیر سے متعلق آئین ہند کی دفعہ تین سو ستر اور پینتس اے کی تنسیخ کی مخالفت پر پیپلز کانفرنس کے بعض دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

چھے مہینے تک انہیں ایم ایل اے ہوسٹل میں نظر بند رکھا گیا اور پھر اس کے بعد سرکاری رہائشگاہ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ 
نظربندی ختم ہونے کے بعد سجاد غنی لون نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کشمیر میں بہت کچھ بدل گیا ہے اور وہ بھی بدل گئے ہیں۔ 

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس