Aug ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ ریاست راجستھان میں گہلوت حکومت کو راحت ملی

ہندوستان کی ریاست راجستھان میں کانگریس پارٹی میں جاری بحران ختم ہو گیا ہے۔

نئی دہلی سے یو این آئی کے مطابق کانگریس پارٹی کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سرجے والا نے منگل کو بتایا کہ راجستھان میں وزیر اعلی اشوک گہلوت اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کے درمیان ایک مہینے سے جاری اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ راجستھان میں اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے درمیان اختلافات اتنے شدید ہوگئے تھے کہ حکومت ٹوٹنے کے قریب پہنچ گئی تھی۔ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بتایا ہے کہ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کی کوششوں سے راجستھان میں کانگریس پارٹی کے دونوں رہنماؤں میں اتحاد ہو گیا ہے۔

انہوں نے راجستھان کانگریس کے بحران کے خاتمے کو ریاست کے آٹھ کروڑ عوام کے حق میں قرار دیا اور کہا کہ اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ نے گَلے شکوے بھلا کے ریاست کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے مل کے کام کرنے کا عہد کیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

 

ٹیگس