دہلی دھماکے کے اثرات اسرائیل تک پہنچے، نیتن یاہو کا دورۂ ہندوستان ملتوی
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں ہونے والے حالیہ دھماکے سے جانی اور مالی نقصان تو ہوا ہی ہے لیکن اس کی زد میں اسرائیلی وزیر اعظم کا دورۂ ہندوستان بھی آکیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق 10 نومبر کو ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں ایک زوردار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک درجن سے زیادہ افراد ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ اب اس دھماکے کے اثرات اسرائيل تک بھی پہنچ گئے ہیں کیونکہ اطلاعات ہیں کہ دہلی بم دھماکے کی وجہ سے غاصب اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا دورۂ ہندوستان ملتوی ہوگیا ہے۔
اسرائیل کے آئی 24 نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دسمبر میں ہونے والا ہندوستان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا یہ دورہ دو ہفتے قبل دہلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد سیکورٹی خدشات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ غاصب اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہندوستان کا آخری سرکاری دورہ سنہ 2018 میں جنوری کے مہینے میں کیا تھا جو چھ دن تک جاری رہا تھا لیکن دوسرا دورہ فی الحال دہلی میں ہونے والے دھماکے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok