Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا یوم آزادی کشمیر میں یوم سیاہ بن گیا

ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع کشمیر میں آج عام ہڑتال ہے اور خطے کے باشندے اسے یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

ہندوستان کے یوم آزادی پر اس ملک کے زیر انتظام کشمیر میں آج کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے اور تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے فورسز کے اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب حریت رہنما یاسمین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں مل جاتا جدوجہد جاری رہے گی ۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس