ہندوستان نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں تیس ستمبر تک توسیع کردی
Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۴ Asia/Tehran
ہندوستان نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں تیس ستمبر تک توسیع کردی ہے۔
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ڈائریکٹوریٹ جنرل سیول ایوی ایشن نے پیر کو اس توسیع کا اعلان کیا۔
ہندوستان کے ڈی جی سی اے نے پیر کو ایک سرکولر جاری کرکے بین الاقوامی پروازوں پر اکتس اگست سے تیس ستمبر تک توسیع کا اعلان کیا۔
ہندوستان کی سیول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس پابندی کا اطاق کارگو اور خصوصی اجازت یافتہ پروازوں پر نہیں ہوگا اور منتخب روٹوں پر باقاعدہ بین الاقوامی پروازں کی اجازت بھی دی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ کورونا کا پھیلاؤ شروع ہونے کے بعد ہندوستان نے بائیس مارچ سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔