ایران کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات فروغ پا رہے ہیں
Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۷ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اس ملک کے تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔
ہندوستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی مرلی دھرن نے جمعرات کو ایران اور ہندوستان کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور نئی دہلی کے تعلقات پوری طرح خودمختاری کے حامل ہیں اور کسی تیسرے ملک کے زیر اثر نہیں ہیں ۔ وی مرلی دھرن نے مزید کہا کہ ہندوستان ، ایران سمیت مغربی ایشیا کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور نئی دہلی کے اس علاقے کے ممالک کے ساتھ تعلیمی ، تجارتی اور ثقافتی میدانوں میں وسیع تعلقات ہیں ۔