کشمیرمیں تصادم، ایک عسکریت پسند جاں بحق، فوجی زخمی
Sep ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
انتظامیہ نے مسلح تصادم کے پیش نظر پورے ضلع بڈگام میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کر دی ہیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف میں جاری مسلح تصادم میں اب تک ایک عسکریت پسند جاں بحق اور ایک ہندوستانی فوجی زخمی ہوا ہے۔
کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آپریشن جاری ہے۔ انتظامیہ نے مسلح تصادم کے پیش نظر پورے ضلع بڈگام میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کر دی ہیں جس کی وجہ سے طلبہ اور پیشہ ور افراد کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چرار شریف میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں گزشتہ شام کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔