Sep ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے سابق وزیر دفاع جسونت سنگھ انتقال کر گئے

ہندوستان کے سابق وزیر دفاع جسونت سنگھ کا آج اتوار کی صبح 82 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بانیوں میں شمار ہونے والے جسونت سنگھ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے دوران مختلف وزارتوں پر فائز رہے۔

انہوں نے 1996 سے 2004 کے دوران دفاع، خارجہ اور خزانہ جیسی اہم  وزارتوں کی ذمہ داری سنبھالی۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

سال 2014 میں بی جے پی نے مسٹر سنگھ کو راجستھان کے باڑمیر سے لوک سبھا انتخابات کا ٹکٹ نہیں دیا تھا۔ اس کے بعد ناراض مسٹر سنگھ نے پارٹی چھوڑ کر آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا مگر وہ ہار گئے۔ اسی برس انہیں سر میں شدید چوٹ آئی، تب سے وہ کوما میں تھے جس کے بعد جسونت سنگھ کا آج دہلی کے آرمی اسپتال میں 82 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی ، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور اس ملک کی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس