Oct ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم اور فائرنگ، عسکریت پسند اور سکیورٹی اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہونے والے تصادم اور فائرنگ سے ایک عسکریت پسند اور سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں کے ملہورہ علاقے میں کل پیرکی شام شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں انٹر نیٹ اور موبائل سرویس منقطع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانبت جنوبی ضلع اننت ناگ کے کنیلون میں پیر کی شام مسلح افراد نے جموں و کشمیرکے ایک پولیس انسپکٹر کوگولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ٹیگس