دہلی میں فضائی آلودگی بدستور خطرناک سطح پر
Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
دہلی میں فضائی آلودگی بدستور خطرناک سطح پر باقی ہے۔
ہندوستانی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح دہلی میں ہوا کے معیار میں کوئی بہتری ریکارڈ نہیں کی گئی ۔ اس رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح بھی دہلی کے آسمان پر گہرا کہرا چھایا رہا۔ ہندوستان کے سینٹرل پلوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کی صبح ہوا کا کوالٹی انڈیکس تین سو پینسٹھ ریکارڈ کیا گیا جو انتہا ئی بدتر زمرے میں آتا ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہریانہ اور پنجات میں پرالی جلانے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نہ صرف قومی دارالحکومت دہلی میں بلکہ پڑوسی ریاستوں میں بھی فضائی آلودگی بڑھ گئی ہے۔