Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • بہار اور مدھیہ پردیش میں انتخابات

ہندوستان کی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اور ریاست مدھیہ پردیش میں ریاستی اسمبلی کی اٹھائیس نشستوں کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں چورانوے نشستوں کے لئے ووٹنگ منگل کی صبح  شروع ہوئی۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق ریاست کے سترہ اضلاع میں ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی ۔ آخری اطلاع ملنے تک ووٹنگ کا تناسب اچھا بتایا گیا ہے۔

ادھر ریاست مدھیہ پردیش کے اٹھائیس اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے بھی سخت حفاظتی انتظامات کے تحت پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام چھے بجے تک جاری رہے گی ۔ مدھیہ پردیش کے اٹھائیس اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تین سو پچپن امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں بارہ وزیر بھی شامل ہیں ۔

پرامن پولنگ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ پولنگ کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ماسک اور سنی ٹائزر وغیرہ کا بھی انتظام کیا گیا۔ ووٹروں کو سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کی ہدایت بھی دی جارہی ہے۔

ٹیگس