Nov ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • اراضی قوانین کشمیری عوام کے وجود کے خلاف ہیں: محبوبہ مفتی

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے حکومت کے قوانین اور فیصلوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کے نئے اراضی قوانین کو کشمیری عوام کے وجود کے خلاف قرار دیا۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یواین آئی کے مطابق محبوبہ مفتی نے کل پارٹی کے یوتھ ونگ کے اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کشمیر کے حوالے سے مرکزی حکومت کے قوانین اور فیصلوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آج ایسے قوانین تھوپے جا رہے ہیں جو جموں و کشمیر کے لوگوں کے وجود کے خلاف ہیں جن کو ہم برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد منگل کے روز پہلی بار پی ڈی پی کے یوتھ ونگ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے شرکت کی اور پارٹی رہنماوں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

ٹیگس