Nov ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ٹی وی اینکر کی گرفتاری

ہندوستان کے معروف صحافی اور ریپبلک ٹی وی چینل کے ایڈیٹر انچیف ارناب گوسوامی کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے بدھ کی صبح ریپبلک ٹی وی چینل کے ایڈیٹرانچیف ارناب گوسوامی کے گھر پر چھاپہ مار کر انھیں گرفتار کر لیا گیا، پولیس ارناب گوسوامی کو گرفتارکر کے کرائم برانچ کے دفتر لے گئی۔

ممبئی پولیس کے مطابق ارناب گوسوامی کو ترپن سالہ ڈیزائنر انوے نائیک کو خود کشی کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ارناب گوسوامی کی گرفتاری پر ہندوستان کے وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت بی جے پی کے کئی وزیروں اور لیڈروں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گرفتاری کی مذمت کی ہے جبکہ کانگریس پارٹی نے بی جے پی کی جانب سے اس گرفتاری پر اس طرح کے ردعمل کا اظہار کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکمراں جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے - مہاراشٹرا میں شیوسینا پارٹی نے کہا ہے ممبئی پولیس نے قانون کے مطابق عمل کیا ہے۔

ٹیگس