ہندوستان کی ریاست گجرات میں آتشزدگی کے واقعے میں بارہ لوگوں کی جھلس کر موت
ہندوستان کی ریاست گجرات کے احمد آباد شہر میں کپڑوں کے ایک گودام میں بوائلر پھٹ جانے کے سبب بارہ لوگوں کی موت ہو گئي۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق احمد آباد کے نواح میں واقع ایک صنعتی کمپلیکس میں کپڑوں کے ایک گودام میں یہ واقعہ پیش آیا۔ گودام کے اندر بوائلر پھٹنے کی وجہ سے بھیانک آگ لگ گئي اور گودام کے اندر موجود سبھی لوگ بری طرح جھلس گئے۔ اس حادثے میں پانچ خواتین سمیت بارہ لوگوں کی موت ہو گئي۔ حادثے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ بوائلر پھٹنے کی وجہ سے ہوئے دھماکے سے عمارت کی چھت گر گئي اور عمارت ملبے کے ڈھیر میں بدل گئی۔ بارہ افراد میں سے چار نے جائے واقعہ پر ہی دم توڑ دیا جبکہ باقی دیگر کی اسپتال میں موت ہو گئي۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعے پر گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکام متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔