Nov ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • جموں و کشمیر میں جھڑپ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں چار مسلح علیحدگی پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق جموں کے ایک مضافاتی علاقے میں، سرینگر جموں شاہراہ پر ہونے والی ایک جھڑپ میں چار مسلح علیحدگی پسند مارے گئے۔ اس تصادم میں جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق اس آپریشن میں جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے حصہ لیا۔
ہندوستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق تصادم جمعرات کی صبح پانچ بجے شروع ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عسکریت پسند ایک گاڑی میں گھات لگائے بیٹھے تھے۔
مارے گئے عسکریت پسندوں کا تعلق جیش محمد سے بتایا گیا ہے۔

ٹیگس