ہندوستان کی ریاست پونڈے چیری میں نوار سمندری طوفان
Nov ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست پونڈے چیری میں نوار سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔
ہندوستانی خبررساں ذرائع کے مطابق پونڈے چیری کے ایجل نگر، وینکٹ نگر، بالاجی نگر اور دیگر نشیبی علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔
سمندری طوفان کے نتیجے میں علاقے میں تیز ہواؤں اور بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں بری تعداد میں درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے اکھڑ جانے کی بھی خبر ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی وی نارائن سوامی نے ’نوار طوفان‘ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے طوفان زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا ہے۔