Nov ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • حکومت کے خلاف ہندوستانی کسانوں کی تحریک بدستور جاری

ہندوستان میں کسان تحریک نے مرکزی حکومت کی تجاویز مسترد کردی ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق زراعت سے متعلق جدید قوانین کے خلاف کسانوں نے اپنی تحریک جاری رکھتے ہوئے یوپی گیٹ پر بیری کیڈنگ توڑ دی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم مودی نے زرعی اصلاحات کے قوانین کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان قوانین سے کسانوں کے لئے نئے امکانات کے دروازے کھلے ہیں تاہم تحریک میں شامل کسان، دہلی میں داخل ہونے کے لئے دارالحکومت کی سرحدوں پر ڈیرا جمائے ہوئے بیٹھے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے زراعت سے متعلق جدید قوانین کے فائدے بتائے جانے کے باوجود کسان پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ کسانوں نے ایک جانب سندھو بارڈر پر آگے کی پالیسی تیار کرنے کے لئے جلسہ کیا ہے تو دوسری جانب یوپی گیٹ پر کسان مشتعل ہو گئے ہیں اور پولیس بیری کیڈنگ توڑ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

درایں اثنا بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اتوار کے روز زراعت سے متعلق تینوں قوانین پر اختلاف رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کو ان پر دوبارہ غور کرنا چاہئے۔ مایاوتی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پورے ملک کے کسان زراعت سے متعلق حکومت کے نئے قوانین سے ناراض ہیں۔

ٹیگس