کشمیری رہنما محبوبہ مفتی پھر نظر بند
Dec ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
پی ڈی پی صدر اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو منگل کے روز مبینہ طور پر اپنی رہائش گاہ پر ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا۔
محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ مجھے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے اور جموں و کشمیر انتظامیہ گذشتہ دو دن سے مجھے پلوامہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور نظر بند کرنا حکومت ہند کا کسی بھی طرح کی اپوزیشن کو دبانے کا محبوب طریقہ کار بن گیا ہے۔ پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ مجھے ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا، میں بڈگام کا دورہ کرنا چاہتی تھی جہاں سینکڑوں لوگوں کو بے گھر کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں الزام لگایا کہ حکومت ہند بغیر کوئی سوال پوچھے جموں و کشمیر کے لوگوں پر مسلسل مظالم ڈھا رہی ہے۔