کشمیر میں پھرجھڑپ، متعدد جاں بحق و زخمی
Dec ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی دستوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد کے مارے جانے اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی دستوں کو پلوامہ کے ٹیکین گاؤں کی طرف روانہ کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایک سیکورٹی دستہ معینہ ہدف کی جانب آگے بڑھ رہا تھا کہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں کم سے کم دو عسکریت پسند مارے گئے۔
بعض رپورٹوں میں تین عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ جھڑپ میں ایک عام شہری کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔