Dec ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • وزیر اعلیٰ دہلی کی رہائشگاہ کے باہر بی جے پی کے تیں میئروں کی بھوک ہڑتال جاری

دہلی کے وزیر اعلا اروند کیجریوال کی رہائشگاہ کے باہر بھارتیہ جنتا پارٹی سےتعلق رکھنے والے تیں میئروں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔

 شمالی دہلی کے میئر جے پرکاش، جنوبی دہلی کی میئر انامیکا میتھلیش اور مشرقی دہلی کے میئر نرمل جین سات دسمبر سے دہلی کے وزیر اعلا اروند کیجریوال کی رہائشگاہ کے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

یہ تینوں میئر دہلی حکومت سے میونسپل کارپوریشن کو تیرہ ہزار کروڑ روپے کے بقایاجات کی ادائگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ کیجریوال حکومت بقایاجات کی ادائگی نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشنز کی مالی حالت خراب ہے۔

مذکورہ تینوں میئروں کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے۔ بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلا اروند کیجریوال کے گھر کے باہر بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے میئروں کے دھرنے اور بھوک ہڑتال کا اصل مقصد دہلی کی سرحد پر کسانوں کے دھرنے سے توجہ ہٹانا ہے۔

ٹیگس