Dec ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے آسٹریلیک کو دھول چٹا دی

ہندوستان نے آسٹریلیا کے ساتھ سیزن کا دوسرا ٹیسٹ میچ آٹھ وکٹ سے جیت لیا۔

میلبورن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر، چار میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں ہندوستان نے تین سو چھبیس رن بنائے تھے جن میں کپتان اجنکیا رہا کے ایک سو بارہ رن شامل ہیں۔

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں آ‎سٹریلیا کی پوری ٹیم کو دو سو رن کے اسکور پر سمیٹ دیا اور جیت کے لئے اسے ستر رن کا ہدف ملا۔ منگل کو ہندوستانی ٹیم نے یہ ہدف دو وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا اور اس طرح دونوں ملکوں کی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

ہندوستانی ٹیم کے کپتان اجنکیا رہا نے جیت کا سہرا شبھم گل اور بولر محمد سراج کے سر باندھا ہے۔ شبھم گل نے پہلی اننگ میں پنتالیس اور دوسری میں پینتس رن بنائے جبکہ محمد سراج نے پہلی اننگ میں چالیس رن دے کر دو وکٹ اور دوسری اننگ میں سینتس رن دے کر تین وکٹ لئے۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے اس میچ کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے مابین کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں کی تعداد سو ہو گئی ہے اور سیکڑا پورا کرنے والے اس میچ کو ہندوستان نے اپنے نام کیا ہے۔

ٹیگس