Jan ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں بتدریج کمی

ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ بتدریج کم ہو رہا ہے تاہم گذشتہ ایک ہفتے کے دوران دوسری بار ایک دن میں تقریبا سولہ ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ہندوستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سولہ ہزار پانچ سو چار نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ چالیس ہزار کو عبور کر گئی۔

ہندوستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انیس ہزار پانچ سو ستاون مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد ننانوے لاکھ چھیالیس ہزار ہوگئی۔ ہندوستان میں فعال معاملات کی تعداد تین ہزار دوسو سڑسٹھ سے کم ہو کر دو لاکھ تینتالیس ہزار ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں دوسو چودہ کورونا مریض ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاک ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ انچاس ہزار چھے سو انچاس ہوگئی ہے۔

ٹیگس