Jan ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • یوم جمہوریہ پر پیش آنے والے واقعات افسوسناک تھے: صدرِ ہند

ہندوستانی پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس صدر رام ناتھ کووند کے خطاب سے شروع ہو گیا۔

صدر ہندوستان، رام ناتھ کووند نے جمعے کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں چھبیس جنوری، یوم جمہوریہ پر تاریخی لال قلعے میں توڑ پھوڑ اور قومی پرچم کی توہین کو بد بختانہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے قومی پرچم اور یوم جمہوریہ کی توہین انتہائی افسوس ناک ہے۔ صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ جو آئین ہمیں اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے وہی ہمیں یہ بھی سکھاتا ہے کہ قانون اور اصول و ضوابط پر اتنی ہی سنجیدگی کے ساتھ عمل کرنا چاہئے۔
صدر رام ناتھ کووند نے دعویٰ کیا کہ جن زرعی قوانین کے خلاف کسان احتجاج کر رہے ہیں، وہ وسیع غور و فکر کے بعد پارلیمنٹ میں منظور کئے گئے تھے۔
یاد رہے کہ ہندوستان کی حزب اختلاف کی سبھی جماعتوں نے تینوں نئے زرعی قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے اعلان کررکھا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کریں گی۔

ٹیگس