Jan ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان بھر کے ہوائی اڈوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ

ہندوستان بھر کے ہوائی اڈوں پر سیکورٹی انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔

  نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی شام سے نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ سمیت مختلف ریاستوں کے ہوائی اڈوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔  جمعے کو شام پانچ بج کر پانچ منٹ پر نئی دہلی میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے سے ایک سو پچاس میٹر کے فاصلے پر ایک دستی بم کا دھماکہ ہوا تھا ۔ اس دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم چند گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے ۔ جیش الہند نامی ایک ہندوستانی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور دھمکی دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا سلسلہ جاری رہا تو ہندوستان میں دوبارہ صیہونی حکومت کے سفارتی مراکز کو نشانہ بنایا جائے گا۔اس دھماکے سے صیہونی حکومت کے سفارت خانے میں موجود صیہونی اہلکاروں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔

 

ٹیگس