ہندوستان، چھے جنوری کو کسانوں کی چکہ جام ریلی
دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کا دھرنا بدستور جاری ہے اور انہوں نے چھے جنوری ہفتے کے روز چکہ جام ریلی کی کال دی ہے۔
ہندوستان میں دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کا احتجاجی دھرنا بدستور جاری ہے۔ اس دوران کسان رہنماؤں نے چھے فروری کو بارہ بجے سے تین بجے تک چکہ جام کی کال دی ہے۔
غازی پور سرحد پر آل انڈیا کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ چھے فروری کو کسان، ملک بھر میں راستوں پر بیٹھیں گے اور آنے جانے والوں کو بتائیں گے کہ ان کی تحریک کا مقصد کیا ہے۔ انہوں نے اسی کے ساتھ اعلان کیا کہ جب تک تینوں کسان مخالف قوانین، واپس نہیں لئے جاتے ان کی تحریک جاری رہے گی۔
اسی کے ساتھ کسانوں کے دھرنے سے چار کلو میٹر دوری پر ہی لوگوں کو روکا جا رہا ہے۔ دہلی پولیس نے کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے ان کے راستے میں سخت ترین رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں جس کے پیش نظر ایک بار پھر پولیس کے ساتھ کسانوں کے تصادم کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔