Feb ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • دیپ سدھو کو گرفتار کرلیا گیا

دہلی میں جھبیس جنوری کو لال قلعے کے اندر ترنگے کی توہین اور اس کے موازی ایک مذہبی جھنڈا لہرانے والے مبینہ ملزم دیپ سدھو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دیپ سدھو کی گرفتاری پر مرکزی حکومت نے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق دہلی پولیس کے خصوصی سیل کے ایک سینیئر افسر نے منگل کو بتایا ہے کہ ساؤتھ ویسٹ رینج کی ٹیم ملزم دیپ سدھو کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ چھبیس جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران کچھ کسان اپنے ٹریکٹروں کے ساتھ لال قلعے میں داخل ہو گئے تھے۔ اس موقع پر، مبینہ طور دیپ سدھو نے لال قلعے کے اندر لہرا رہے ہندوستان کے قومی ترنگے پرچم کے موازی ایک مذہبی پرچم لہرا دیا تھا۔

کسان تنظیموں اور رہنماؤں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جو لوگ طے شدہ راستوں سے منحرف ہوکے لا قلعے کی طرف گئے، توڑ پھوڑ کی اور لال قلعے میں داخل ہو کے ترنگے کی بے حرمتی کی ان کا کسان تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ہندوستان کے بعض ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ دیپ سدھو کا تعلق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے تھا اور مختلف اہم بے جی پی رہنماؤں کے ساتھ اس کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں کسان ڈھائی مہینے سے نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں مگر حکومت انکے بنیادی مطالبے کو اب تک نظر انداز کرتی چلی آ رہی ہے۔

ٹیگس