ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا بحران
ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بارہ دن میں پہلی بار اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل بارہ دن تک اضافے کے بعد اتوار کو ٹھہراؤ دیکھا گیا ۔
اس رپورٹ کے مطابق بارہ دن کے بعد پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا ۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بارہ دن تک مسلسل اضافے کے بعد بحرانی کیفیت پیدا ہوگئ تھی ، جس پر قابو پانے کے لئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان رابطے کی تجویز پیش کی تھی ۔
یاد رہے کہ سنیچر کو ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول ایک دن پہلے کے مقابلے میں انتالیس پیسے کے اضافے کے ساتھ نوے روپے اٹھاؤں پیسے اور ڈیزل سینتس پیسے کے اضافے کے ساتھ اسّی روپے ستانوے پیسے فی لیٹر پر فروخت ہوا تھا۔دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی یہ اب تک کی سب سے اونچی سطح بتائی جاتی ہے۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق بعض شہروں میں پیٹرول کی قمت سو روپے فی لیٹر سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔ہندوستان کے سرکاری ذرائع پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈیوں میں تیزی کو بتاتے ہیں لیکن حزب اختلاف کی جماعتیں اس کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کی نا اہلی اور سرمائے داروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔