Mar ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران ہند تجارت کے فروغ پر زور

ہندوستان چابہار کی بندرگاہ کے ذریعے ایران کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ہندوستان کی وزارت جہاز رانی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جواہرلال نہرو  اور دیندیال پورٹ سے،  چابہار کے راستے تجارت کے فروغ کے لیے راہداری اشیا پر خصوصی مراعات دی جائیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چابہار کی بندرگاہ کے لیے سامان کی ترسیل بدستور جاری ہے جبکہ افغانستان سے ہندوستان کے لیے لائے جانی والی راہداری اشیا میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 ہندوستان کی وزارت جہاز رانی کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال اکتیس جنوری تک ایک سو تئیس مال بردار جہاز چابہار کے شہید بہشتی ٹرمنل پر لنگر انداز ہو چکے ہیں۔ 

ہندوستان، ایران اور افغانستان نے سن دو ہزار سولہ میں شمال جنوب راہداری کے قیام کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

 مشترکہ راہداری منصوے میں مشارکت کے نتیجے میں ہندوستان، ایران اور افغانستان کے درمیان اقتصادی لین میں اضافہ اور باہمی سیاسی تعلقات مزید پائیدار ہوئے ہیں۔   

ٹیگس