Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، ہندوستان کا پاکستان کو سہولتیں دینے کا اعلان

ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم کے ساتھ صحافیوں اور شائقین کو بھی ہندوستان آنے کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

رپورٹوں کے مطابق اس سال آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ اکتوبر میں ہندوستان میں کھیلے جائیں گے ۔آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے مجوزہ شیڈول پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تحفظات سے متعلق ایک خط کے ذریعے آئی سی سی کو مطلع کیا تھا۔
اس خط میں درخواست کی گئی تھی کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ پاکستانی ٹیم ، میڈیا اور شائقین کے لئے ویزا اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائے بصورت دیگر یہ میچ ہندستان کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کرائے جائیں۔

بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ایک خط لکھ کے یقین دہانی کرائی ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم، مینیجمنٹ کے اراکین، صحافیوں اور شائقین کو ویزا اور سفر کی دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کے اثرات کرکٹ میچوں پر بھی پڑے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ سیریز تعطل کا شکار ہے۔ آخری بار پاکستان کرکٹ ٹیم نے دو ہزار سولہ میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لئے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔

ٹیگس