آسام اور مغربی بنگال میں آج اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں ، آسام اور مغربی بنگال میں آج اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے ۔
کولکتہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سنیچر کو مغربی بنگال کے پانچ اضلاع میں تیس اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے وسیع سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق ووٹنگ کے آغاز میں ہی پولنگ اسٹیشنوں پر رائے دہندگان کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی ہیں ۔
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کہیں سے کسی ناخشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ہندوستان کی ایک اور شمال مشرقی ریاست آسام میں بھی سنیچر کو اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے ۔
اس رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں ریاست کے بارہ اضلاع کی سینتالیس اسمبلی نشستوں کے لئے پولنگ ہوئی ۔
آسام میں بھی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں لوگوں کے اندر کافی جوش و ولولہ دیکھا گیا ۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ تقریبا سبھی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی رائے دہندگان قطاروں میں کھڑے ہوگئے تھے۔
آسام میں بھی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی رپورٹ نہیں ملی ہے۔
دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر رائے دہندگان کو ایک دوسرے سے ضروری فاصلے کی پابندی کی ہدایت دی گئ تھی۔